روٹی بندہ کھا جاندی اے : چند روز قبل پیش آیا ایسا واقعہ کہ موقع پر موجود لوگ توبہ توبہ کرنے لگے ۔۔۔۔ یہ اپنے پنجاب کے ایک شہر کا واقعہ ہے ، ایک ہوٹل میں ایک باریش شخص داخل ہوا ، محتاط نظروں سے ادھر ادھر مختلف ٹیبلز پر پھرتا رہا اور پھر دبے قدموں باہر نکلنے کی کوشش کی تو ویٹرز اور مالک ہوٹل نے اسے دھر لیا ۔ یہ شخص قسمیں کھاتا رہا میں چور نہیں ہوں خدا کے واسطے مجھے چھوڑ دو مگر ان لوگوں نے اسے نہیں چھوڑا اور اسکی تلاشی لی تو اسکی جیب سے فقط ایک روٹی برآمد ہو گئی ، اس برآمدگی پر بھی وہ شخص ہاتھ جوڑ کر کہتا رہا میں چور نہیں ہوٹل مالک شاید کوئی رحمدل انسان تھا اس نے ماجرا پوچھا ، تو مبینہ چور کا کہنا تھا میرے بچے بھوکے ہیں مگر میں بیروزگار ہوں ، بچے روٹی مانگ رہے تھے میں نے سوچا مجھے بھیک یا صدقہ خیرات کون دے گا ، اور پھر زندگی بچانے کے لیے تو اللہ نے بھی رعایت رکھی ہے ۔ اب میں اللہ سے کیا کہوں تیری دھرتی پر میری زندگی اتنی مشکل کیوں ہے ؟ اصل واقعہ جان کر ہوٹل مالک نے اپنا سر پیٹ لیا ۔ ہاتھ جوڑ کر چور سے معافی مانگی اسے ہوٹل میں لے گیا ، بچوں کے لیے کھانا بھی پیک کروا دیا اور اس شخص کی منت کی کہ جب تک روزگار کا بندوبست نہ ہو بچوں کے لیے اس ہوٹل سے کھانا لے جایا کرو ۔۔۔۔۔۔۔ اللہ کریم ہمارے حالات پر رحم فرمائے ، بھوک انسان سے بہت کچھ کرواتی ہے ، اللہ اس شخص اور اسکے بچوں کا حامی و ناصر ہو اور اللہ کریم نیک دل انسانوں کا بھی بھلا فرمائے بے شک آتے میں نمک بھر ایسے لوگوں کی موجودگی سے ہی یہ دنیا آباد ہے ۔۔۔

See less

